تازہ ترین
بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا

بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا

اسلام آباد: (29 جولائی 2020) وزارت اوورسیز پاکستان اور جرمن ادارے کے درمیان بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وطن واپس آنے والے لوگ چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے۔

وزارت اوورسیز میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنے سے متعلق معاہدہ طے پاگیا۔ وزارت اوورسیز کی جانب سے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور بین الاقوامی امداد کے جرمن ادارے جی آئی زی نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ تقریب میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری اور جرمن سفیر برنہارڈ شلاغک موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ آج 3 ملین یورو کی گرانٹ پر دستخط کئے گئے ہیں۔ وطن واپس آنے والے لوگ چھوٹے کاروبار شروع کرسکیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کے بعد بہت سے ورکرز بےروزگار ہوئے۔ ایم او یو سے پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے بروقت اقدامات ہوں گے۔ 18 سے زائد شعبوں میں ورکرز کے ساتھ تعاون کیا جائے گا۔

جرمن سفیر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جرمنی پاکستانیوں کو دوبارہ ملازمتوں کے حصول میں مدد دے گا۔ معاہدے کے تحت اووسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کو ٹیکنیکل معاونت دی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top