تازہ ترین
پی ٹی ڈی سی کو مستقل بند نہیں کیا گیا بلکہ اس میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، زلفی بخاری

پی ٹی ڈی سی کو مستقل بند نہیں کیا گیا بلکہ اس میں اصلاحات کی جا رہی ہیں، زلفی بخاری

اسلام آباد: (05 جولائی 2020) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی ڈی سی کو مستقل بند نہیں کیا گیا بلکہ اس میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی ڈی سی ہمیشہ سیاسی مقاصد کے تحت چلایا گیا اور مستقبل میں پی ٹی ڈی سی میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سیاحتی مقامات کو اجاگر کریں گے۔ پاکستان ڈی ایٹ مالک کی سیاحتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ ترکی ،ایران، قطر سمیت 8 ممالک کے وزراء پاکستان آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کو مستقل بند نہیں کیا گیا بلکہ اس میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ گولڈن ہینڈ شیک کا پیکج پی ٹی ڈی سی کے ملازمین کو دیا گیا ہے۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ دنیا میں 10 فیصد جی ڈی پی ٹورازم پر ہے جبکہ پاکستان میں 3 فیصد بھی نہیں ہے۔ 2020ء سے 2030ء تک پالیسی اور ایکشن پلان بنایا ہے۔ پاکستان نے اپنا برینڈ بنا لیا ہے جو رواں سال لانچ کیا جائے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top