ملک برباد ہورہا ہے، اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کرنی چاہیے، زلفی بخاری

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے کہاہے کہ بیرونی مداخلت کے ذریعے پاکستان پر سیاسی حملہ ہوا، ملک برباد ہورہا ہے اس لیے اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کرنی چاہیے۔

ٹونائٹ ود فریحہ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ مداخلت کرے تاکہ آزادانہ منصفانہ الیکشن ہوسکے۔

آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ میں نے برطانوی شہریت چھوڑنے کی درخواست جمع کروادی ہے میں آئندہ انتخابات میں حصہ لوں گا۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے دوران عمران خان پر اسرائیل کے حوالے سے پریشرموجود تھا لیکن یہ پریشر بیرونی تھا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ملک کے اندر سے کوئی پریشر نہیں تھا، اسرائیل کو تسلیم نہ کرنا، عمران خان کی شروع سے ایک ہی پالیسی رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More