سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہو رہا ہے، مشیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان پولیس نے 2 بچوں کے قتل اور دہشت گردی کی دیگر وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو نے ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیکورٹی فورسز قربانیوں دے کر امن قائم کرنے میں مصروف ہیں۔

ڈی آئی جی کرائم برانچ وزیر خان ناصر نے کہا کہ عدالت کے احکامات پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں شر پسند عناصر نے 2بچوں کو قتل کر کے الزام سیکورٹی فورسز پر ڈال دیا تھا، جس خلاف ورثاء نے وزیر اعلی ہاوس کے باہر دھرنا دیا تھا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More