آصف زرداری کے اپنے لوگ انکے ساتھ نہیں ہیں، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیرشبلی فرازنے آصف زرادری کا خط انکی گھبراہٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم تو سمجھے تھے کہ بلاول کی کانپیں ٹانگ رہی تھیں مگر اب تو انکے والد آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

وفاقی وزیرشبلی فرازنے آصف زرادری کا خط ان کی گھبراہٹ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو اپنے ایم این ایز پر شک ہے جس کے باعث خط لکھنا پڑا ۔ آصف زرداری نے گبھراہٹ میں آکر اراکین کو نااہلی سے متعلق متنبہ کیا۔آصف زرداری کی بھی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ آصف زرداری کے ساتھ ان کے اپنے لوگ نہیں ہیں۔یہ ہمیں طعنہ دیتے ہیں مگر ہم نے کوئی خط نہیں لکھا۔اراکین کو خط لکھنا ان کی گبھراہٹ کی عکاسی کرتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More