آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات، وزیراعظم نے ایم کیو ایم کا مقدمہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے سامنے رکھ دیا دونوں اتحادی رہنماؤں کا مل کر تمام مسائل کا حل نکالنے اورحکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعتوں کو مایوس نہ کرنے پراتفاق کیا گیا ۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد وزیر اعظم شہباز شریف نے پی پی قیادت کا باہر آکر استقبال کیا ۔

بعد ازاں ملاقات میں وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی وفاقی وزیرِ اقتصادی امور سردار ایاز صادق وزیرِ ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق اور راہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے بھی شرکت کی ۔

ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملک کی معاشی صورتحال اور دیگر عوامی ایشوز پر مشاورت کی گئی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم نے ایم کیو ایم کا مقدمہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے سامنے رکھ دیا ،ن لیگ اور پی پی وفد میں سیاسی معاملات اور صوبائی امور پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی وزیر اعظم نے چھوٹی جماعتوں سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری یاد دلا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی قیادت نے مل کر اجتماعی معاملات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام اتحادی مل کر آگے بڑھیں گے اور حکومتی اتحاد میں شامل چھوٹی جماعتوں کو مایوس نہیں کیا جائے گا ملاقات میں ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں اور چیئرمین نیب سمیت اہم تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More