تازہ ترین
توشہ خانہ ریفرنس: زرداری، گیلانی پر فرد جرم عائد، نوازشریف اشتہاری قرار

توشہ خانہ ریفرنس: زرداری، گیلانی پر فرد جرم عائد، نوازشریف اشتہاری قرار

اسلام آباد:(09 ستمبر 2020)توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، عبدالغنی مجید اور انور مجید پر فرد جرم عائد جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج سید اصغرعلی کی سربراہی میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت طلبی کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف پیش نہیں ہوئے جس پر جج اصغر علی نے کہا کہ پہلے نواز شریف کا کیس الگ کریں گے پھر دیگر پر فرد جرم عائد کریں گے۔

بعد ازاں احتساب عدالت کے جج نے آصف علی زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر کیس الگ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے صحت جرم سے انکار کیا جب کہ یوسف رضا گیلانی نے بھی فرد جرم پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی رولز کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، قانون کے مطابق جو سمری آئی اسے منظور کیا، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ بات آپ ٹرائل کے دوران عدالت کو بتائیے گا۔

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top