مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے قائد مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زر داری سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور ممکنہ حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ دونوں رہنماوں میں سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

جے یوآئی کے ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دلایا کہ عدم اعتماد کے معاملے پر پوری اپوزیشن کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت کے اتحادیوں سے بھی جلد رابطے کریں گے۔ یاد رہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 2 روزہ دورے پر گزشتہ روز لاہورپہنچے تھے اور پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔ بعد ازاں پریس کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدم اعتماد سے پہلے ہوم ورک مکمل کر کے اتحادیوں کو بھی رضامند کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More