تازہ ترین
ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس: سابق صدر نے فرد جرم چیلنج کردی

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس: سابق صدر نے فرد جرم چیلنج کردی

اسلام آباد:(30 جولائی 2020) سابق صدر آصف زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس میں خود پر عائد کی جانے والے فرد جرم کو چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں بطور ملزم نامزدگی کے خلاف درخواست احتساب عدالت میں درخواست دائر کی۔

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ میرا ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس سے کوئی تعلق نہیں بنتا، ہریش کمپنی کو ٹھیکوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔

سابق صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ فرد جرم روکیں ریفرنس خارج کرکے بری کریں، عدالت نے آصف زرداری کی درخواست پر نیب سے 4 اگست کو جواب طلب کر لیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top