بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیابی حاصل کرکے جشن منائیں گے،آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ابھی نصف کامیابی حاصل ہوئی ہے، باقی پچاس فیصد کام رہتا ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیابی حاصل کرکے جشن منائیں گے۔

آصف زرداری نے نوابشاہ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد زرداری ہاؤس میں کارکنان سے خطاب کیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب اور کے پی کے میں جلد پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی۔ وہ دن دور نہیں جب ملک میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہوگی، اب ملک میں عوام کا راج ہوگا۔ آصف زرداری نے مزید کہا کہ ابھی نصف کامیابی حاصل ہوئی ہے، باقی پچاس فیصد کام رہتا ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کامیابی حاصل کرکے پھر جشن منائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More