پی ایس ایل7: زلمی نے کنگز کو شکست دے دی

لاہور: پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو ٹورنامنٹ میں مسلسل چھٹی شکست کا سامنا پڑگیا ہے۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دیدی ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 7 کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹینگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دیا تھا۔ حضرت اللہ زازئی 52 اور محمد حارث نے 49 رنزبنائے جب کہ شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے 26 رنز اسکور کیا۔
کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن کامیاب بولر رہے جنہوں نے 41 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد نبی، قاسم اکرم اور عمید آصف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کراچی کنگز کی ٹیم پشاور زلمی کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدفحاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 138 سکور بناسکی۔ کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 59 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوئے کلارک 26 سکور بناکر نمایاں رہے۔ پشاورزلمی کے سلمان ارشاد اور وہاب ریاض نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More