اب تک پاکستان ایڈیٹر چوائس تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

راولپنڈی، ذکیٰ الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

ذکیٰ الرحمن لکھوی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا، لاہور ہائیکورٹ نے ذکی الرحمن کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

ذکیٰ الرحمن لکھوی کو ممبئی حملوں کے بعد دو ہزار نو میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے ان کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔ جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے  سولہ ایم پی او کے تحت ان کو نظر بند کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے اس نظر بندی کو غیر قانونی قراردینے کے بعد ان کیخلاف ایک شخص کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیاتھا۔ جس میں مقامی عدالت نے ان کی ضمانت پر  رہائی کا حکم دیا تھا تاہم محکمہ داخلہ پنجاب نے اوکاڑہ کے ڈی سی او کی درخواست پر ان کو سو لہ ایم پی او کے تحت دوبارہ نظر بند کیاکردیا تھا۔ جس کو لاہور ہائیکورٹ نے غیرقانوںی قرار دیتے ہوئے ختم کردیا۔

Related posts

آئندہ مالی سال، بجٹ خسارے میں اضافہ کئے بغیر ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا، احسن اقبال

nehal qavi

عید کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی، شبلی فراز

shakir shaikh

عمران خان سے 7 جون تک جواب طلب

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More