ملتان:پی پی217،تحریک انصاف کےزین قریشی کامیاب

ملتان: پی پی 217 کے ضمنی انتخابات میں غیر سرکاری اور غیر مصدقہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار زین حسین قریشی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پی ٹی آئی کے امیدوار زین حسین قریشی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلمان نعیم کو شکست دی۔

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی 46 ہزار 963 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ ن لیگ کے امیدوار سلمان نعیم 40 ہزار 104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More