ظفروال، نالہ ڈیک کے دو مختلف مقامات سے اینٹی ٹینک مائن برآمد

ظفروال کے نالہ ڈیک میں دو مختلف مقامات میں سے اینٹی ٹینک مائن برآمد کر لیے گئے۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے اینٹی ٹینک مائن بم ناکارہ بنا دیئے۔

ظفروال کے نالہ ڈیک میں دو مختلف مقامات سے اینٹی ٹینک مائن بم برآمد کرلیے گئے۔ بم ڈسپوزل کے عملے نے اینٹی ٹینک مائن ناکارہ بنا دیے۔ بی ڈی ایس کے مطابق سپوال پیر پھلائی کے مقام سے دو بم جبکہ ایک بم ٹیڑھا کے مقام سے برآمد ہوا۔

مقامی لوگوں نے بم دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس کی بروقت کاروائی سے سول ڈیفینس نارووال کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور اینٹی ٹینک مائن بم کو ناکارہ بنا کے اپنی تحویل میں لے لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More