حکومت نے ٹی ایل پی کے معاملے کو مس ہینڈل کیا،یوسف رضا گیلانی

ملتان: اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکومت نے ٹی ایل پی کے معاملے کو مس ہینڈل کیا، ایک سال سے مذاکرات چل رہے ہیں مگر پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ملک میں مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم عوام کے ساتھ سڑکوں پر ہے۔

سابق وزیر اعظم اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نشتر اسپتال پہنچے اور معروف سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کی عیادت کی اور سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ کا امدادی چیک پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم مردہ پرست قوم ہو چکے ہیں مرنے کے بعد ہی قدر کی جاتی ہے شاکر شجاع آبادی کو ان کی زندگی میں ہی اعزاز ملنا چاہیے ان کی وائرل ویڈیو پر سب سے پہلے بلاول بھٹو کا ری ایکشن آیا تھا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے عوام مشکلات سے دوچار ہے۔ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر مہنگائی کے خلاف سراپا احتجاج ہے آج پورے ملک میں پیپلز پارٹی کے کارکن مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی سے حکومت ایک سال سے مذاکرات کر رہی ہے مگر اس حوالے سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا حکومت نے معاملے کو مس ہینڈل کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More