پی ٹی آئی انتخاب کسی صورت نہیں جیت سکتی،گیلانی

ملتان: پارلیمانی لیڈر سینیٹ و سابق وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ صرف اقتدار میں حکومت کے ساتھی نہیں بلکہ مشکلات میں بھی ساجھے دار ہیں،اتحادی اگر طویل مدتی حکومت کا فیصلہ نہ کرتے تو پاکستان کو بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ۔

گیلانی ہاوس ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلے ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے کئےجا رہے ہیں، صرف اقتدار میں حکومت کے ساتھی نہیں بلکہ مشکلات میں بھی ساجھے دار ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات شفاف نہیں تھے اب شاہ محمود بھی کہہ رہے ہیں کہ انہیں دھاندلی سے شکست دی گئی،تحریک انصاف کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام سمجھدار اور باخبر ہے اب پی ٹی آئی انتخاب کسی صورت نہیں جیت سکتی ۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ہم نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جس میں پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی،باقی صوبوں میں بھی بلدیاتی انتخاب کے حق میں ہوں،تحریک انصاف نے نہ کام کیا اور نہ کسی اور کو کرنے دے رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More