ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا کل سندھ سیکریٹریٹ کے گھیراؤ کا اعلان

کراچی: ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کل سے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کردیا۔صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں آپریشن تھیٹر کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کل سے تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سندھ کو کل دوپہر بارہ بجے تک کا وقت دیا ہے اسکے بعد سندھ سیکریٹریٹ کا گھیراؤکیا جائے گا۔

صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری ہیلتھ پروفیشنل الائونس کا اعلان کیا جائے ۔نرسز کو کراچی پریس کلب پر دھرنا دیئے پندرہ روز گزر چکے کوئی مذاکرات کیلئے نہیں آیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں نرسز کے نہ ہونے کے باعث اموات کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More