یاسمین راشد کا لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ

لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اومی کرون کیسز کا تناسب سب سےزیادہ ہے۔اگر شہروں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پابندیاں لگانا پڑیں گی۔

لاہور میں قومی ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کارڈ سے تمام بیماریوں کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔ قومی صحت کارڈ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے نادرا میں رجسٹریشن لازمی کرائیں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کے وجہ سے پوری دنیا کے اندر مہنگائی اور بے روزگاری ہوئی ہے جبکہ پوری دنیا کی نسبت پاکستان میں کورونا سے نقصانات کم ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو عوام سے وعدہ کیا اسے پورا کیا جا رہا ہے ۔ہمارے لئے عوام کی صحت ضروری ہے اس لئے ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں سٹرکیں اور پل بنانے سے یہ بہتر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More