سپرہیروویب سیریز”کریسٹراینڈدی نائٹ اسٹالین”کا ٹریلرجاری

لاس اینجلس: عربی سپر ہیرو ویب سیریز “کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین” کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

سوشل میڈیا پر ’کریسٹر اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کا پہلا ٹریلرجاری کیا جاچکا ہے جب کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی سیریز کا ٹریلر شیئر کیا جس پر سیریز کے ہدایت کار سمیت شوبز شخصیات نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔ویب سیریز کی ریلیز سے متعلق اسٹریمنگ پورٹل نے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن خیال ہے کہ نیٹ فلیکس، ایمازون اور دیگر پلیٹ فارمز پر ویب سیریز ریلیز کی جائے گی۔سیریز میں سپر ہیرو کا مرکزی کردار عرب اداکارعبداللہ جاسم نبھائیں گے جب کہ ٹریلر دیکھ کر لگتا ہے کہ یمنیٰ زیدی کا دیسی کردارہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More