پی ٹی آئی کے منحرف رہنما یار محمد رند کی فضل الرحمان سے ملاقات

اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنما یار محمد رند نے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ۔ یار محمد رند نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی زندگی کی فکر تھی اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں یار محمد رند نے مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔مولانا فضل الرحمان نے یار محمد رند کا استقبال کیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار یار محمد رند نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے کل کے واقعہ پر اظہار افسوس کے لیے آیا ہوں۔پارلیمنٹ لاجز میں جس طرح پولیس نے ایکشن کیا جو بالکل نہیں ہونا چاہے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کی زندگی اور رفقا کے بارے میں کافی فکر مند تھے۔ ہم بہت فکر مند تھے اللہ نے مولانا فضل الرحمن کی حفاظت کی۔میں کسی بھی جماعت رہوں میں 9 بار ممبر پارلیمنٹ رہ چکا ہوں۔ پارٹی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے غلامی اختیار کرلی ہے۔تحریک عدم اعتماد پارلیمنٹ میں پیش ہوچکی ہے۔تحریک عدم اعتماد پر وقت آنے ووٹ کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سردار یار محمد رند تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں۔ اصل چیز وہ گواہی ہوتی ہے جو گھر سے آتی ہے یہ اپنی روایات رکھتے ہیں۔جو قوتوں ہم پر مسلط ہیں یہ بتائیں گے انکا مقام و کردار کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More