آصف زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی گئی، پرویزاشرف

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان 22 کروڑ عوام کے وزیراعظم ہیں انہوں جو زبان استعمال کی ہے وہ انہیں زیب نہیں دیتی ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف عمران خان نے جو الفاظ استعمال کیے اس سے کروڑوں کارکنوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ عمران خان 22 کروڑ عوام کے وزیراعظم ہیں۔انہوں جو زبان استعمال کی ہے وہ انہیں زیب نہیں دیتی ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تاریخی لانگ مارچ کیا ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ پیپلز پارٹی نے تاریخی لانگ مارچ کیا اور کسی کو تکلیف نہیں پہنچائی ۔دنیا نے دیکھا کہ پیپلز پارٹی آج ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو بہت اچھی اردو آتی ہے اور اب تو وہ پنجابی بھی سیکھ رہے ہیں ۔آصف زرداری نے اپنے بیٹے کی جو تربیت کی ہے وہ بہترین ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More