سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کیس گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

اسلا م آباد: سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس از خود نوٹس کیس گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ 20 اکتوبر کے حکم کو بھی حکم نامے کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

سپریم کورٹ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور از خود نوٹس کیس گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔ 20 اکتوبر کے حکم کو بھی حکمنامے کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے گی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے والدین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر اعظم کے دستخط شدہ رپورٹ چار ہفتوں میں جمع کرائی جائے۔وزیراعظم نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر کہا انہوں 20 اکتوبر کا حکم نامہ پڑھا ہے۔

حکم نامہ کے مطابق وزیراعظم نے کہا متاثرین کی داد رسی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔وزیراعظم نے کہا حکومت غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریگیبچوں کے والدین کوئی بھی شہادتیں وصول کرنے کو تیار نہیں ہیں ۔والدین کے موقف کو سن کر حکومت مثبت اقدامات کرے۔والدین چاہتے ہیں انکی جانب سے نامزد افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More