تازہ ترین
دنیا بھر میں کورونا سے اموات 4لاکھ 35 ہزار 593 ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا سے اموات 4لاکھ 35 ہزار 593 ہوگئی

نیویارک: (15 جون 2020) دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد چار لاکھ 35 ہزار 593 ہوگئی جبکہ 79لاکھ 95ہزار سے زائد متاثر ہیں اور41لاکھ 12ہزار افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا  بھر میں کورونا سےاموات چار لاکھ پنتیس سے پانچ سو ترانوے ہوگئیں۔ اناسی لاکھ پچانوے ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں جبکہ اکتالیس لاکھ بارہ ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے۔ امریکا میں ایک لاکھ سترہ ہزار آٹھ سو ترپن افراد کورونا کے باعث ہلاک جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد اکیس لاکھ باسٹھ ہزار سے زائد ہوگئی۔ برازیل میں آٹھ لاکھ سڑسٹھ ہزار آٹھ سو بیاسی افراد کورونا کا شکار ، اموات تنتالیس ہزار تین سو نواسی ہوگئیں۔روس میں پانچ لاکھ اٹھائیس ہزارسے زائد افراد متاثر، مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار نو سو اڑتالیس ہوگئی۔ بھارت میں متاثرین کی تعداد تین لاکھ تنتیس ہزار اور اموات نو ہزار پانچ سو بیس ہوگئیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top