دنیا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، افغان وزیرخاجہ

اسلام آباد: افغانستا ن کے عبوری وزیرخارجہ امیر متقی کا کہنا ہے کہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔ہماری حکومت کو تسلیم کرنا حق ہے۔ خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں بس میڈیا مشکلات کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے افغان وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ دنیا طالبان حکومت کو تسلیم کرے۔ امیر متقی کا کہنا تھا کہ افغان خواتین آزاد اور بااختیار ہیں۔خواتین کے حقوق بارے ایک فرمان جاری کیا ہے۔خواتین کو افغانستان میں کوئی مسئلہ نہیں بس میڈیا مشکلات کو اجاگر کرتا رہتا ہے۔

امیر متقی نے کہا کہ ہر ملک افغانستان کو اپنی نظر سے دیکھے ۔افغانستان پرامن، حکومت مضبوط ہے دنیا کے لوگ وہاں آسکتے ہیں ۔وہاں آہستہ آہستہ تمام سفارتخانے کھل گئے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More