تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جارہاہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جارہاہے

اسلام آباد: (21 جون 2020) ماں کے قدموں تلے جنت ہے تواللہ تعالیٰ نے باپ کو جنت کا دروازہ بنایا ہے۔ باپ وہ شفیق ہستی ہے جس کی تربیت اولاد کوعزت کی زندگی بسر کرنے کے قابل بناتی ہے۔

باپ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں فادرز ڈے آج منایا جا رہا ہے۔ باپ کا رشتہ بہت انمول ہوتا ہے جو ساری زندگی محنت اور زمانے کی سختیاں برداشت کر کے بچوں کے خواب پورے کرتا ہے۔

باپ دنیا کی وہ عظیم ہستی ہے جو اپنے بچوں کی پرورش کیلئے اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔ ہر باپ کا یہی خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچے کو اعلیٰ سے اعلیٰ معیار زندگی فراہم کرے تاکہ وہ معاشرے میں باعزت زندگی بسر کرسکے۔مذہب اسلام میں ماں کے بعد باپ کودوسرا بڑا درجہ حاصل ہے، جبکہ احادیث میں باپ کی ناراضگی اللہ کی ناراضگی اور باپ کی خوشنودی کو رب کی خوشنودی قراردیا گیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top