تازہ ترین
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے

کراچی:(05 جون 2020)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے،رواں سال اس دن کا تھیم بائیو ڈائیورسٹی یعنی حیاتیاتی تنوع رکھا گیا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے،جس کا مقصد عوام میں ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس بار اس دن کو قدرتی ماحول کے لئے مخصوص کیا گیا ہے جس میں پانی اور خشکی پر رہنے والے ہر جاندار کے لئے ماحول کو خوشگوار بنایا جا سکے۔

اس دن کی مناسبت سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا کو کورونا وائرس ، ٹڈی دل آگ اور سمندری طوفانوں جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں انسانیت کو بچانے کے لئے قدرتی ماحول کو بچانا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق پوری دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور اس میں روز بروز خطرناک حد تک ا ضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے لوگوں میں مہلک وبائی امراض پیدا ہو رہے ہیں۔ماحول کو نقصان پہنچانے والی گیسوں کے اخراج کی وجہ سے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کے مختلف خطوں میں زراعت کا نظام متاثر ہوا ہے۔

پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے باعث قطب شمالی و جنوبی میں موجود متعدد گلیشیئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے سمندری طوفان کے شدید خطرات لاحق ہیں۔ جبکہ گرین ہاﺅس گیسز سے ماحول کو مسلسل پہنچنے والے نقصانات کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زلزلے، طوفان اور دیگر قدرتی آفات میں اضافہ ہوا ہے، جس سے موجودہ دنیا اور آنے والی نسلوں کو بھی خطرہ ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top