گلاسگو :عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 26 ناکامی سے دوچار ہو سکتی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں سے گلاسگو میں جاری یہ اہم کانفرنس آخری دن میں داخل ہو گئی۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی سیکرٹری جنرل نے ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو میں ایسے خطرات کا اظہار کیا ہے کہ عالمی درجہ حرارت کو ایک اعشاریہ پانچ سینٹی گریڈ کی حد پر رکھنے کی کوششیں ناکام ہو سکتی ہیں۔
کانفرنس کے صدر الوک شرما نے بھی کہا تھا کہ کسی ڈیل تک پہنچنے کے مرحلے میں وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور عالمی رہنماؤں کو فوری ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ میزبان ملک برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے زور دیا ہے کہ اس ڈیل کو حتمی شکل دینے کی خاطر عالمی رہنماؤں کو ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے۔