عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کے لیےتینتالیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی‏،قرض کی رقم ہاؤسنگ منصوبوں،پنجاب اربن لینڈ سسٹم کیلئے فراہم کی جائےگی۔

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی،قرض کی رقم ہاوسنگ منصوبوں،پنجاب اربن لینڈ سسٹم کیلئے فراہم کی جائے گی. قرض کی رقم پنجاب ہاؤسنگ پروگرام میں بھی استعمال کی جائے گی،قرض کی رقم سے کم آمدنی والے افراد کو گھر بنانے کیلئے قرض دیا جائے گا۔

عالمی بینک کے مطابق قرض فراہمی سے گھروں کی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی،‏8 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پاکستان ہاؤسنگ فنانس پراجیکٹ کیلئے خرچ کیے جائیں گے۔‏15کروڑ ڈالر کی رقم پنجاب اربن لینڈ سسٹم پراجیکٹ پر خرچ ہوگی،‏20 کروڑ ڈالر پنجاب ہاؤسنگ پروگرام کے لیے خرچ کی جائےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More