سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چین،پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین اور پاکستان کے مابین وقت کی آزمائی ہوئی دوستی ہے۔ سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی مفاد کے لیے طویل المددت منصوبوں کے لیے پالیسیوں کا تسلسل لازمی عنصر ہے۔حکومت سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کا عزم رکھتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More