ویمنز ورلڈ کپ 4مارچ سے3اپریل تک نیوزی لینڈ میں ہوگا

آئی سی سی نے ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں اکتیس دن میں اکتیس میچز نیوزی لینڈ کے چھ وینیوز پر کھیلیں گی۔ افتتاحی میچ چارمارچ کونیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی معرکہ آرائی چھ مارچ کو ہوگی۔

آئی سی سی نے ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ دو ہزار بائیس کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ایونٹ چار مارچ سے تین اپریل تک نیوزی لینڈ کے چھ وینیوز پرمنعقد ہوگا۔ اکتیس روزہ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں اکتیس میچز میں ٹرافی کے لیے نبرد آزما ہوں گی۔ انگلینڈ،آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور بھارت نے براہ راست ،نیوزی لینڈ نے بطورمیزبان کوالیفائی کیا۔ زمبابوے میں منعقدہ کوالیفائرز کووڈ وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا۔ پاکستان، ویسٹ انڈیز اوربنگلہ دیش نے رینکنگ کی بنیاد پرمین ایونٹ میں جگہ بنائی۔

ویمن ورلڈکپ کا افتتاحی میچ چار مارچ کو نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچ مارچ کوانگلینڈ اورآسٹریلیا کا معرکہ ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ چھ مارچ کوہوگا۔ سیمی فائنلز تیس اوراکتیس مارچ کو ہوں گے۔ فائنل تین اپریل کو کھیلاجائے گا۔ ناک آؤٹ میچز کے لیے ریزور ڈے مختص کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More