آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے الگ تھانہ قائم کر دیا گیا

راولاکوٹ: آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین کیلئے الگ تھانہ قائم کر دیا گیا۔وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے آزاد کشمیر میں پہلے ویمن پولیس اسٹیشن راولاکوٹ کا افتتاح کر دیا ۔

وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے ویمن پولیس اسٹیشن کا دورہ بھی کیا ۔وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو پولیس حکام نے خواتین کیلئے سہولیات سے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی نیئر ایوب ، خطاب اعظم ، آئی جی پولیس، سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ ، کمشنر پونچھ سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر عبدالقیوم نیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے منشور میں ویمن پولیس اسٹیشن قیام کا خواتین سے وعدہ کیا تھاحکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مظفرآباد اور میرپور میں بھی ویمن پولیس اسٹیشن قائم کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More