حکومتی پالیسی سے پاکستان نے آئی ٹی میں کامیابیاں حاصل کیں، عارف علوی

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے وفد نے ملاقات کی ہے ۔سیکرٹری جنرل ڈی سی او نے پاکستان کو تنظیم کو ممبر بننے پر مبارکباد دی ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کے وفد نے ملاقات کرکے پاکستان کو تنظیم کا رکن بننے پر مبارک باد پیش کی ۔وفد میں سیکرٹری جنرل ڈی سی او ، دیمہ الیحیٰ، سیکرٹری آئی ٹی محمد سہیل راجپوت بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت کی مؤثر پالیسی کی وجہ سے پاکستانی آئی ٹی شعبے نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ۔ آئی ٹی گریجوایٹس کی تعداد بڑھانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے کاروبار اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتی ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں ورچوئل ایجوکیشن کو فروغ دے رہے ہیں ۔نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا پروگرام ڈیجی اسکلز اب تک 10 لاکھ نوجوانوں کی تربیت کر چکا ہے ۔شہری اور دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل خلیج کو کم کرنے کیلئے اقدامات لیے جارہے ہیں ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تحت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری اور ڈیجیٹل مہارت پیدا کرنے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More