پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں دو مراحل میں دی جائیں گی

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دو مراحل میں چھٹیاں دی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں 24 اضلاع میں تئیس دسمبر تا چھ جنوری جبکہ دیگر 12 اضلاع میں تین جنوری سے تیرہ جنوری تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال، گجرات، گجرانوالہ، پاک پتن، شیخوپورا، اوکاڑا، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، لودھراں، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، ایم بی دین، سیالکوٹ، ننکانہ صاحب اور جھنگ مییں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک تعطیلات ہوں گی۔

جب کہ جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، راجن پور، لیا، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور چینیوٹ میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More