چوبیسویں ونٹراولمپک گیمز کا کل بیجنگ میں افتتاح

چوبیسویں ونٹراولمپک گیمزکا جمعہ چارفروری کو بیجنگ میں افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے۔ چینی صدرزی جن پینگ گیمزآئی اوسی سیشن میں افتتاحی خطاب کرینگے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں چوبیس عالمی لیڈروں کی موجودگی متوقع ہے۔ بیس فروری تک گیمز میں اکیانوے ممالک کے دو ہزارآٹھ سو اکہتر ایتھلیٹس سات کھیلوں کے پندرہ مقابلوں میں ایک سو نو میڈلز کے لیے مقابلہ کریں گے۔

چوبیسویں سرمائی اولمپک گیمز کا جمعہ چار فروری کو بیجنگ میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہورہا ہے۔ چین کےصدر زی جن پینگ نے آئی اوسی کے ایک سو انتالیس ویں سیشن میں افتتاحی خطاب کرینگے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں چوبیس عالمی لیڈروں کی شمولیت متوقع ہے۔ بیجنگ گرمائی اولمپک گیمزکی بھی میزبانی کرچکا ہے۔ وہ سرمائی اور گرمائی دونوں اولمپکس کی میزبانی کرنے والا دنیا کا پہلا شہرہے۔

بیس فروری تک جاری رہنے والے گیمز میں اکیانوے ممالک کے دو ہزارآٹھ سواکہتر ایتھلیٹس حصہ لیں گے جو سات کھیلوں کے پندرہ مختلف مقابلوں میں ایک سونومیڈلز کے لیے مقابلہ کریں گے۔ جمعے کورنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ جس میں چینی ثقافت کے رنگ نمایاں ہوں گے۔ بے مثال آتش بازی کامظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More