مئی کے آخری ہفتے لانگ مارچ کی کال دیں گے،عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آج کورکمیٹی کے اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے تفصیلی بات چیت ہوئی ،مئی کے آخری ہفتے میں اسلام آباد میں لانگ مارچ کی کال دیں گے۔


عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ کال صرف تحریک انصاف کیلئے نہیں بلکہ سارے پاکستانیوں کیلئے ہے۔بیرونی سازش کے ذریعے کرپٹ ترین لوگوں کو ملک پر مسلط کیا گیااور ملک کی توہین کی گئی۔جس شخص کو وزیراعظم بنایا گیا اس پر 40ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں۔

احتجاجی تحریک کی تیاری کے حوالے سے کارکنا ن کو پیغام دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری تیاری کا آغاز چاند رات سے ہوگا، چاند رات کو سب جھنڈے پکڑ کر نکلیں، ساری دنیا کو آپ نے بتانا ہے کہ پاکستانی ایک زندہ قوم ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More