وہاڑی:قائداعظم کے مجسمے سے عینک چوری

وہاڑی کے ڈی سی کمپلیکس میں نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے سے عینک چوری کرلی گئی۔ وہاڑی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظمؒ کے مجسمے کی عینک گزشتہ رات چوری کرکے لے گئے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر مجسمے سے عینک چوری کی گئی، نئی عینک جلد مجسمے پر لگا دی جائے گی۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی پڑتال کی جارہی جبکہ کیمروں کی تعداد بڑھادی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے عینک چوری کرنے پر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب قائد اعظم کے مجسمے سے عینک چوری کی گئی تھی۔ قائد اعظمؒ کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More