ویسٹ انڈیزنے کرکٹ کا نیا فارمیٹ سکس ٹی متعارف کرادیا

ویسٹ انڈیزکرکٹ نے دس دس اوورز کانیا فارمیٹ سکس ٹی متعارف کرادیا۔ جس کے قوانین کا اعلان کردیا گیا۔ قوانین کے مطابق کھیل میں مزیدتیزی آئے گی۔سکس ٹی کرکٹ کا پہلا ایڈیشن چوبیس سے اٹھائیس اگست تک منعقد ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کا دعویٰ ہے کہ دس دس اوورز کے نئے فارمیٹ سے کھیل میں مزید تیزی آئے گی۔جس کے دلچسپ قوانین کااعلان کیاگیا۔ساٹھ بالز فارمیٹ میں چھٹی وکٹ گرنے پراننگ ختم ہوجائے گی۔دس اوورز میں دو پاورپلے ہوں گے۔بارہ گیندوں پر دوچھکے لگاکرتیسرا پاورپلے لیاجاسکے گا۔

اننگ کی پہلی تیس گیندیں ایک اینڈسے اور دوسری تیس گیندیں دوسرے اینڈ سے ہوں گی۔مقررہ وقت میں چون گیندیں نہ کرانے پر فیلڈنگ ٹیم کا ایک فیلڈرکم ہوجائے گا۔فینز ‘مسٹری فری ہٹ’ کے لیے ووٹنگ کریں گے۔جس پر بیٹر آؤٹ نہیں ہوگا۔چھ ٹیموں پرمبنی سکس ٹی فارمیٹ کا پہلا ایڈیشن چوبیس سے اٹھائیس اگست تک منعقدہوگا۔جس میں دنیا کے بہترین کرکٹرز ایکشن میں نظرآئیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More