ویسٹ انڈیزسےون ڈے سیریز،قومی ٹیم کا اعلان 20مئی کوہوگا

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کااعلان بیس مئی کوہوگا۔ پاکستان ٹیم کے مصروف سیزن کومدنظررکھتے ہوئے چندسینئرپلیئرزکوآرام اور ینگسٹر کوموقع دینے پرغورکیاجارہاہے۔ گرم موسم کے پیش نظر تربیتی کیمپ مختصر ہوگا۔

ویسٹ انڈیز نکولس پوران کی قیادت میں دورہ پاکستان کے اسکواڈ کااعلان کردیا۔ مہمان ٹیم سات جون کوپاکستان پہنچے گی اور آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے لیے تین ون ڈے میچز آٹھ ، دس اور بارہ جون کوراولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ سیریزکے لیے ابتدائی اسکواڈ کااعلان بیس مئی کوکیاجائے گا۔ قومی ٹیم کے مصروف سیزن کومدنظر رکھتے ہوئے چندسینئرز کوآرام کرانے اور ینگسٹرز کوصلاحیتوں کے اظہار کاموقع دینے کی تجویز زیرغورہے۔ سخت گرم موسم کے پیش نظر تربیتی کیمپ بھی مختصر رکھا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More