ویسٹ انڈیزکےخلاف ہوم ون ڈے سیریزوینیو تبدیلی پرغور

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم ون ڈے سیریزکے وینیوکی تبدیلی پرغور شروع کردیاہے۔ سیریزکے میچزآٹھ، دس اوربارہ جون کوراولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ سیاسی پارٹی کی جانب سے بیس مئی کے بعدلانگ مارچ کے اعلان کے پیش نظربورڈ نے بیک اپ پلان کی تیاری پرکام شروع کردیاہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم جون کے پہلے ہفتے میں آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے تین ون ڈے میچزکھیلنے پاکستان آرہی ہے۔ مہمان بورڈ نے نکولس پوران کی قیادت میں ٹیم کااعلان بھی کردیاہے۔ سیریز کے میچز آٹھ ، دس اوربارہ جون کو راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔ سیاسی پارٹی کے بیس مارچ کے بعد لانگ مارچ کے اعلان کے پیش نظر بورڈ نے بیک اپ پلان پرکام شروع کردیاہے۔ حکومت سے بھی اس بارے مشاورت کی جائے گی اور صورتحال کشیدہ ہونے کی صورت میں میچزکولاہور یاکراچی منتقل کر دیاجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More