پاکستان ،ونڈیزآج دوسرے ون ڈے میں مدمقابل

ملتان اسٹیڈیم میں آج پاکستان اورویسٹ انڈیز دوسرے ون ڈے میں مدمقابل ہوں گے۔ گرین شرٹس کوسیریز میں برتری حاصل ہے اورمیچ جیت کروہ سیریز بھی اپنے نام کر سکتے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کوسیریزبچانے کےلیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسراون ڈے کھیلا جارہاہے۔ گرین شرٹس نے پہلا میچ جیت کرسیریز میں برتری حاصل کی۔ کپتان بابرااعظم کی سنچری، امام الحق اور محمد رضوان کی ففٹیز اورخوشدل شاہ کے تئیس بالز پراکتالیس رنز کی بدولت پاکستان نے فتح حاصل کرلی۔ دوسری کامیابی سے بابراعظم الیون برتری کوفیصلہ کن بناسکتی ہے۔ ویسٹ انڈیز کوسیریز میں بچانے کےلیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم نے تین سوپانچ رنز کابڑا اسکورکیاتھا۔ شائی ہوپ نے ایک سوستائیس اور شیمربروکس نے ستررنز کی عمدہ اننگز کھیلیں۔ ونڈیز کی جانب سے عمدہ فائٹ بیک کی توقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More