ویسٹ انڈیزنے ٹی20سیریز تین دو سے جیت لی

برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں سترہ رنزسے شکست دی اور پانچ میچوں کی سیریز بھی تین دو سے اپنے نام کرلی۔ فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پرایک سواناسی رنز بنائے اورانگلینڈ کوایک سو باسٹھ رنز پر آؤٹ کردیا۔ جیسن ہولڈرنے پانچ اورعقیل حسین نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

برج ٹاؤن کنگسٹن میں انگلینڈ کےخلاف پانچویں اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اناسی رنز بنائے۔ کپتان کیرن پولارڈ نے اکتالیس، رومین پاول نے پینتیس، برینڈن کنگ نے چونتیس اورکائل میئر نے اکتیس رنز بنائے۔ انگلینڈ کے عادل رشید اورلیام لیونگ اسٹون نے دو، دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ایک سواسی رنز ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم ایک سو باسٹھ رنز ڈھیرہوگئی۔ جیمس ونس پچپن اور سام بلنگز اکتالیس رنزہی مزاحمت کرسکے۔ ویسٹ انڈیزنے میچ سترہ رنز اورسیریز تین دو سے جیت لی۔ مین آف دی سیریز جیسن ہولڈر نے ہیٹ ٹرک سمیت پانچ اورمین آف دی میچ عقیل حسین نے چارکھلاڑی ٹھکانے لگائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More