تیسراٹی20:ویسٹ انڈیزنے انگلینڈ کو20 رنز سے ہرادیا

برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بیس رنزسے شکست دیدی اورسیریز میں ایک مرتبہ پھربرتری حاصل کرلی۔ فاتح ٹیم نے رومین پاول کی سنچری کی بدولت پانچ وکٹوں کے نقصان پردو سوچوبیس رنز کا پہاڑ سا اسکورکیا۔ انگلش ٹیم نووکٹیں گنواکردوسوچاررنزبناسکی۔

برج ٹاؤن میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا ٹاس جیت کرانگلینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کا موقع دیا۔ جس نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پردوسوچوبیس رنز کاپہاڑ کھڑا کردیا۔ رومین پاول صرف ترپن گیندوں پرایک سوسات رنز چار چوکوں اور دس چھکوں سے سجائے۔ نکولس پورن نے ستررنز بنائے۔ دونوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ایک سوبائیس رنز کااضافہ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم نووکٹوں کے نقصان پردوسوچار رنزپرہمت ہار گئی۔ ٹوم بینٹن تہتر اورفل سالٹ نے ستاون رنز اسکور کیے۔ ونڈیز کے روماریو شیفرڈ نے تین، کپتان کیرن پولارڈ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ ویسٹ انڈیز بیس رنز سے جیت گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں دوایک کی برتری بھی حاصل کرلی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More