ویسٹ انڈیز،انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے بغیرختم

برج ٹاؤن میں ویسٹ انڈیزاور انگلینڈ کا دوسرا ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا۔ انگلینڈنے دوسری اننگ چھ وکٹ پرایک سوپچیاسی رنزبناکرڈیکلیئرڈ کرکے میزبان ٹیم کوفتح کے لیے دوسوبیاسی رنزکاٹارگٹ دیا۔ ویسٹ انڈیز پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوپینتیس رنزبناسکا۔براتھ ویٹ بہترین پلیئرقرار پائے۔

برج ٹاؤن بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کادوسرا ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگیا۔ انگلینڈنے پہلی اننگ میں پانچ سوسات اور ونڈیز نے چارسوگیارہ رنز بنائے۔ جوروٹ الیون نے دوسری اننگ چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سوپچیاسی رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردی اورکامیابی کے لیے میزبان ویسٹ انڈیز کودوسوبیاسی رنز کاٹارگٹ دیا ۔

کھیل کے اختتام تک ونڈیز پانچ وکٹیں کھوکر ایک سوپینتیس رنزبناسکا۔کپتان براتھ ویٹ چھپن، وکٹ کیپر جوشوا ڈی سلوا تیس اورجرمین بلیک ویل نے ستائیس رنزبنائے۔ انگلینڈ کے جیک لیچ نے تین اورثاقب محمود نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایک سوساٹھ اورچھپن رنزبنانے والے براتھ ویٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More