اینٹیگا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کو7وکٹوں سے شکست

اینٹیگا میں ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کوسات وکٹوں سے شکست دیدی اور سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔ میچ کافیصلہ چوتھے دن آدھے گھنٹے میں ہوگیا۔ میزبان ٹیم نے چوراسی رنزکاہدف تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ سات وکٹیں لے کر کیمر روچ مین آف میچ قرار دیے گئے۔

اینٹیگا میں بنگلہ دیش پہلے ٹیسٹ میں ایک سوتین رنز پرڈھیرہوگیا۔ ویسٹ انڈیز نے دوسوپینسٹھ رنزبناکر پہلی اننگ میں ایک سوباسٹھ رنز کی لیڈ حاصل کی۔دوسری اننگز میں بنگلہ دیش نے دوسوپینتالیس رنزبنائے۔ کپتان شاکب الحسن نے دونوں اننگز میں نصف سنچریز اسکورکیں۔ کیمر روچ نے دوسری اننگ میں پانچ اورمیچ میں سات کھلاڑی آؤٹ کیے۔براتھ ویٹ الیون کوفتح کے لیے چوراسی رنز ٹارگٹ ملا۔

ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن کے اختتام تک تین وکٹیں کھوکر پینتالیس رنزبنائےتھے۔آخری روز میزبان ٹیم نے مطلوبہ انتالیس رنزمزید کوئی وکٹ کھوئے بغیربنالیے۔جان کیمبل انسٹھ اور جیروم بلیک ووڈچھبیس رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ سات وکٹوں سے جیت لیا اور سیریز میں ایک صفرکی برتری کے ساتھ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے بارہ پوائنٹس بھی حاصل کرلیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More