ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی،مہمان ٹیم کوچارٹرڈ فلائٹ سے ملتان پہنچا دیاگیا۔ نکولس پوران کی زیرقیادت مہمان ٹیم ورلڈکپ سپرلیگ سیریزکےتین ون ڈے کھیلےگی۔

ون ڈے میچزآٹھ، دس اوربارہ جون کوکھیلے جائیں گے، منگل شام چار بجےدونوں ٹیمی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ سیشن سے قبل کپتان بابراعظم اور نکولس پوران میڈیاکانفرنس اورٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ سیریزکے تین ون ڈے میچزملتان میں کھیلےگی۔ پاکستان ٹیم آج یہاں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔ جس میں کوچز کھیل کے تینوں شعبوں میں ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کاٹریننگ سیشن منگل کی شام چارسے آٹھ بجے تک ملتان اسٹیڈیم میں ہوگا۔ سیشن سے قبل میزبان اورمہمان کپتان بابراعظم اور نکولس پوران میڈیاکانفرنس اورسیریز کے ٹرافی کے رونمائی کریں گے۔ سیریز کاپہلا میچ بدھ کوکھیلاجائے گا۔ دس اوربارہ جون کوبقیہ دومیچزشیڈول ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More