سندھ میں کتے کے کاٹنے کے انجکشن کیوں ناپید ہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی: سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا مارچ لہو گرم رکھنے کا ایک بہانہ ہے۔ تبدیلی جو آنی تھی وہ دو ہزار اٹھارہ میں آچکی ہے ۔

بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن سندھ ا سمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ تبدیلی 2018 میں آچکی ہے جبکہ 2023 میں بھی یہی تندیلی برقرار رہے گی ۔ اپوزیشن دوبارہ افراتفری کرانا چاہتی ہے مگر اس سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی اور نہ اپوزیشن کو کوئی فائدہ ہوگا ۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم 26 مارچ کو گھوٹکی سے کراچی کے لئے نکلیں گے اور پیپلز پارٹی سے حساب مانگیں گے۔ پیپلز پارٹی کو جواب دینا ہوگا کہ سندھ کے اسپتالوں میں ادویات کیوں ناپید ہیں۔ کتے کے کاٹنے کے انجکشن کیوں نا پید ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More