حکومت نے ایسا معاہدہ کیوں کیا جو پورا نہیں کرسکتے، نیر بخاری

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے تحت مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب میں نیر حسین بخاری نے کہا ہے وزیر توانائی پاکستان کو سب سے سستا ملک قرار دیتے ہیں کیونکہ اے ٹی ایمز اور سرکاری خزانے سے ان کی ضروریات زندگی پورے ہوتے ہیں ۔

اسلام آباد میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹی ایل پی سے ایسا معاہدہ کیوں کیا جو پورا نہیں کرسکتے۔ مسلمانوں پہ جبر کیا جارہا ہے ۔بے گناہ شہریوں کو قتل کرنا بند کیا جائے۔ یہ نااہل حکومت ہے ۔شیخ رشید کا ہر روز نیا بیان اور نئی سیاسی جماعت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی عوام کی برادشت سے باہر ہوچکی ہے۔ اس دور میں غریب دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا سکتا ہے جبکہ وزیر خزانہ نے مزید مہنگائی کا عندیہ دیا ہے لیکن عوام کی برداشت پہلے ہی جواب دے چکی ہے اس سلیکٹڈ حکومت سے نجات کیلئے عوام اور اپوزیشن کو باہر نکلنا ہوگا تاکہ حکمرانوں کو خدا حافظ کہا جاسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More