تازہ ترین
دنیا کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستانی حکمت عملی سے سیکھے، عالمی ادارہ صحت

دنیا کورونا سے نمٹنے کے لئے پاکستانی حکمت عملی سے سیکھے، عالمی ادارہ صحت

نیویارک: (11 ستمبر 2020) عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک کو کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے پاکستان سمیت سات ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا، پاکستان سے سیکھے عالمی وبا سے کیسے نمٹنا ہے، پاکستان سمیت ان سات ممالک کی وبا کے خلاف تیاری دنیا کیلئے سبق ہے، پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ، اٹلی، منگولیا، ماریشس، یوراگوئے کی تقلید کی جا سکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس نے یاد دلایا کہ کثیرالجہتی نظام صحت دنیا کے لئے انتہائی ناگزیر ہے،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہے کہ ہمیں آئندہ کی عالمی وباء کیلئے تیار، کورونا وبا سے سبق سیکھنا ہو گا، اس سبق کو پاکستان سمیت سات ممالک دنیا کو بہترسکھا سکتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مستقبل کی وبا کیلئے دنیا کو تیار رہنے سے خبردار کرتے کہا کہ یہ آخری وباء نہیں، تاریخ بتاتی ہے کہ وبائیں، بیماریاں زندگی کی حقیقت ہیں، جب بھی آئندہ وباء آئے، دنیا کو لازماً آج سے زیادہ تیار ہونا چاہیے ،آج شعبہ صحت میں سرمایہ کاری، اسے سماجی، اقتصادی، سیاسی استحکام کی بنیاد بنانا ناگزیر ہے۔

اپنے بیان میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ادویہ میں بہت بہتری آئی، لیکن بیشتر ممالک نے اپنے شعبہ صحت کو نظر انداز کیا، محفوظ اور صحت مند مستقبل کیلئے ہر ملک کو شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔

Comments are closed.

Scroll To Top