تازہ ترین
اوبامہ، بائیڈن نے ماضی میں صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کی جاسوسی کی، ترجمان وائٹ ہاؤس

اوبامہ، بائیڈن نے ماضی میں صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کی جاسوسی کی، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: (10 جولائی 2020) وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوبامہ اور نائب صدر جو بائیڈن نے ماضی میں صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کی جاسوسی کی تھی۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیلیھ مک اینانی نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ سابق صدر براک اوبامہ اور ان کے نائب جوبائیڈن کو ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جاسوسی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ لیکن سابقہ حکومت کی کوششوں کے باوجود ٹرمپ صدارتی انتخاب جیتے اور آج ملک کے صدر ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top