تازہ ترین نیوز ٹکر کھیل

ویسٹ انڈیزاور انگلینڈ کے درمیان آج دوسرا ٹیسٹ کھیلا جائے گا

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے سینٹ جارجز میں شروع ہورہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

دنیش رام کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایلیئسٹر کک الیون کا سامنا کرے گی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں اسپنر سولیمن بین کو ڈراپ کیا گیا ہے ان کی جگہ دیویندر بشو تین سال بعد ٹیم میں کم بیک کر رہے ہیں۔ شینون گیبریئل کو بھی کال دی گئی ہے لیکن کیریبیئن ٹیم تین فاسٹ بولرز کو ہی کھلانے پر غور کر رہی ہے۔ کپتان دنیش رام دین کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں کافی محنت کی ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کیلئے پوری کوشش کریں گے۔ انگلش ٹیم میں بھی تبدیلی کا امکان موجود ہے۔ جمیز ٹریڈ ویل کی انجری کے باعث معین علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ کپتان ایلیئسٹر کک کا کہنا ہے کہ وہ بحیثیت اوپنر اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرکے فتح میں اہم کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

Related posts

کے پی میں آئندہ حکومت ہماری ہوگی، آصف علی زرداری

login web

وزیراعظم آج ہاؤسنگ منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھیں گے

shakir shaikh

ملک بھر شبِ معراج آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More